بلوچ نسل کشی کیخلاف دالبندین جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کیلے بلوچ علماء سے اپیل کرتی ہوں  – ماہ رنگ بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏میں تمام بلوچ قوم، خاص طور پر بلوچ علماء کرام سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ وہ بلوچ نسل کشی کے خلاف 25 جنوری کو دالبندین کے قومی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا ہےکہ ‏اسلام کی بنیادی اور حقیقی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ ظلم، جبر، قتل عام اور ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا حصہ بنا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ‏آج ہماری جنگ یزیدیت اور فرعونیت کے خلاف ہے، ‏آج ہماری جنگ سفاکیت اور بربریت کے خلاف ہے، ‏آج ہماری جنگ ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہے۔ ‏یہ جنگ ہر بلوچ کے لیے ہیں، چاہے وہ کسی بھی مکتبِ فکر سے تعلق رکھتا ہو۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے آخر میں کہاہے کہ ‏آج قومی غلامی کے اس دور میں ہر بلوچ کا درد مشترک ہے۔ ‏اسی مشترکہ درد اور احساس کے تحت جو پرامن جدوجہد ہم کر رہے ہیں، وہ بلوچیت اور انسانیت کی بقا کے لیے ہے۔ ‏اس جدوجہد میں شامل ہونا ہر بلوچ کا فرض  ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پولیس چوکی اور فورسز چوکیوں  پر  مسلح افراد کا حملہ،پولیس کا  اسلحہ لے گئے

ہفتہ جنوری 18 , 2025
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگاران )تربت میں مسلح افراد نے  پرانا چونگی پولیس ناکہ نمبر 15 پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سیٹ اور دیگر سرکاری سامان چھین لیے۔ سرکاری زرائع کے مطابق مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ