ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز نے دو بچوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب تمپ گومازی میں پاکستانی فورسز نے یوسف ولد قاسم اور شاہو ولد حبیب نامی 2 کمسن بچوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے بعد ازاں یوسف ولد قاسم کو رہا کر دیا ہے جب کہ فیملی ذرائع کے مطابق دونوں بچے تاحال لاپتہ ہیں اور ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
علاقائی ذرائع نے بتایا کہ دونوں بچے کھیتوں میں اپنے بھائیوں کیلئے کھانا پہنچانے گئے تھے کہ واپسی پر انہیں فورسز نے حراست میں لیا تھا۔