
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ چاغی نے ایک میٹینگ کے بعد سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گا۔
دالبندین میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میٹینگ منعقد ہوئی جس میں صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز خان اور ڈرگ مافیا کے اہم رکن عرض محمد بڑیچ شریک تھے۔
یہ فیصلے ایک ایسے وقت میں کئے جارہے ہیں جب دالبندین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی پچیس جنوری کو بلوچ نسل کشی کی یادگار کے طور پر منارہا ہے اور ایک قومی جلسے کا انعقاد کررہا ہے۔
چند دن قبل بریگیڈر غلام دستگیر کی سربراہی میں ضلعی چئیرمین چاغی اور صلعی انتظامیہ چاغی نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں تیرہ افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔