بلوچ ڈرائیور لاوارث نہیں ہیں جنہیں ریاستی افواج ہر دن بے دردی سے قتل کررہے ہیں ہم سیاسی قانونی جنگ لڑیں گے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اور اسلام آباد جاری لانگ مارچ دھرنے کی قیادت کرنے والی بلوچستان کی بیٹی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ آج ایک اور بلوچ ڈرائیور کا قتل ہوا اور آج پھر ایک بلوچ گدان (گھر)میں صف ماتم بچھ گئی۔

انہوں نے کہا ہےکہ آج صبح اوتھل میں بھتہ خور کوسٹ گارڈ نے ایک بلوچ ڈرائیور کو قتل کردیا۔ ہمارا تحریک اسی نسل کشی کے خلاف ہے جس میں نہ بلوچوں کے مزدور محفوظ ہیں، نہ سیاسی کارکن، نہ عورت اور بچے ہر طبقے کے لوگ ریاستی جبر و بربریت کا سامنا کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاہےکہ یہ ڈرائیور مزدوری کرکے اپنے بچوں کے پیٹ پالتے ہیں لیکن اس ریاست سے یہ مزدوری بھی برداشت نہیں ہوتی ہے اور آئے روز بلوچ ڈرائیوروں کو اس طرح کے واقعات میں قتل کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ بلوچ ڈرائیوروں کا پہلا واقع نہیں ہے اس سے قبل بھی پروم، پنجگور، زامران، دشت، واشک، دالبندین، نوکنڈی، سوراب سمیت مخلتف علاقوں میں متعدد بلوچ ڈرائیور ریاستی افواج ایف سی اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے نا حق قتل کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا ہےکہ بلوچ ڈرائیور لاوارث نہیں ہیں جنہیں ریاستی افواج ہر دن بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔ ہم اپنے ڈرائیوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے سیاسی و قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جی ایم سید جنم دن پر بی این ایم کا سندھو دیش تحریک کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

بدھ جنوری 17 , 2024
جنھوں نے قومی آزادی کو سندھ کا حتمی منزل قرار دے کر جدوجہد کا آغاز کیا تھا ۔

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ