
دشت: پاکستانی فورسز کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئے جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کیچ کے علاقے دشت میں شئے زنگی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوئی ہے جس میں سوار تمام اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دھماکے بعد فورسز کا ایک قافلہ مزکورہ مقام پر پہنچا اور اپنے لاش و زخمی کو لے کر کیمپ کے جانب روانہ ہوا۔
حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کو شدید حملوں کا سامنا ہے گزشتہ روز مشکے میں چار مختلف حملوں میں فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جس کی زمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔