گوادر زکریا ظہیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمع بردار ریلی نکالی گئی

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زکریا ظہیر کی یاد میں شمع بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، سیاسی و سماجی کارکنوں، اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے زکریا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
مزید برآں گوادر شرکاء نے شمعیں روشن کرتے ہوئے زکریا اور دیگر لاپتہ و شہید افراد کی قربانیوں کو یاد کیا اور ان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

آپ کو علم ہے   زکریا ظہیر لیویز فورس کے ملازم تھے اور وہ حال ہی میں جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے، انہیں 27 ستمبر 2024 کو پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا اور کچھ عرصہ بعد رہا کر دیا گیا ۔

تاہم رہائی کے بعد گذشتہ دنوں نامعلوم افراد نے انہیں گوادر میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔

زکریا کے قتل کے بعد سوشل سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور انصاف کی اپیل کی گئی۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا زکریا کا قتل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، دھماکے میں گاڑی تباہ

بدھ جنوری 15 , 2025
دشت: پاکستانی فورسز کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئے جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کیچ کے علاقے دشت میں شئے زنگی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ