بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے قلات میں ریاستی ناجائز ہتھکنڈوں کے باوجود کامیاب آگاہی کمپین اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

قلات ( نامہ نگار ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے آج 13 جنوری 2025 کو بلوچوں کے تاریخی مرکز شہرِقلات میں بلوچ نسل کشی کے یادگاری دن "25 جنوری”  کی مناسبت سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے علاوہ  بلوچ راج نے بھاری تعداد میں شرکت کرکے اپنے قومی شعور و بیداری کا عملی مظاہرہ کیا۔

دوسری طرف حسب سابق ریاستی اداروں کی طرف سے عوام کو نسل کشی سے متعلق کوائف جمع کرنے اور اجتماع میں شرکت سے روکنے کیلئے بیجا حراساں کیا گیا ، موبائل نیٹ ورکس بند کرکے لوگوں کو محدود کرنے اور حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی جسے ظلم و ستم سے تنگ، قلات کے باشعور باسیوں نے قومی جذبے سے مات دی ۔ سینکڑوں لوگوں کا اجتماع شہداء قبرستان میں جمع ہوا ، جہاں شہدائے بلوچستان کے قبروں پر چادر کشائی اور پھول نچھاور کرکے انھیں خراجِ عقیدت پیش کی گئی ۔

بابو نوروزخان زرکزئی اور انکے ساتھیوں کے مزاروں پر سلامی دی گئی جس کے بعد شہید شہزاد بلوچ کے قبر تک موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل عوامی ریلی نکالی گئی جہاں شہید شہزاد بلوچ کے قبر پر فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کرکے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

اس کے علاوہ جبری گمشدگی ، ماورائے عدالت ہلاکتوں ، روڈ حادثات سے اموات سمیت کلچرل نسل کشی سے متعلق لوگوں کو آگاہی ، 25 جنوری کے بلوچ نسل کشی کے یادگاری دن کے بابت آگہی کیلئے سیشن کا انعقاد کیا گیا اور نسل کشی کے متاثرین افراد کے فراہم کردہ معلومات کو تنظیم کی طرف سے رجسٹرڈ کیا گیا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی عوام کے یکمشت ہوکر نسل کشی کے خلاف جدوجہد کرنے کے اس عزم اور حمایت کو سراہتے ہوئے اپنے مظلوم قوم کو یقین دلاتی ہے کہ یہ جدوجہد ایک ایسے سماج اور روشن مستقبل تک جاری رہے گی جہاں ہر بلوچ آزادی اور خوشحالی سے جینے کے قابل ہوگا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند ایک شخص اغوا کے بعد قتل ،زہری سے نعش برآمد

منگل جنوری 14 , 2025
کیچ ،زہری ( نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے مند کہنک میں گزشتہ شپ تین بجے کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر  بلوچ چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے محمد ولد رضائی کو اغواہ کرکے اپنے ساتھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ