21 دسمبر کو بانک کریمہ کی یاد میں منعقدہ پروگرام، ڈاکٹر شلی بلوچ سمیت کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج

21 دسمبر کو بانک کریمہ کے یاد میں منعقدہ پروگرام کے خلاف بلوچ وومن فارم کے آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ سمیت کئی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

بلوچ وومن فارم نے میڈیا کو بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شلی بلوچ، ذکیہ بلوچ، آرز ملک بلوچ سمیت دیگر مقامی افراد کے خلاف 21 دسمبر 2024 کو تیرتیج میں منعقدہ لمّہ وطن بانک کریمہ بلوچ کے چوتھی شہادت کے برسی کے موقع پر سیمینار کے انعقاد اور اس میں شرکت کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیمینار ریاست مخالف تھا۔ سیمنار میں ریاست اور بچوں کا برین واش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کئی بار ریاستی ادارے مقامی لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں براہ راست ملوث ہوتے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کو خطے کا امن خراب کرنے اور بچوں کے ذہنوں سے کھیلنے کے لیے ریاست مخالف کارروائیاں قرار دینے کے بجائے انہوں نے ایک پرامن تقریب پر ایف آئی آر درج کرائی جس کا مقصد ایک بلوچ رہنما کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

بلوچ وومن فارم نے کہا ہے کہ ہم فورم کے مرکزی رہنما اور علاقہ مکینوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاشرے میں پرامن سیاست کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے سے باز رہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب میں  لاپتہ افراد بازیانی کے لئے جاری   بھوک ہڑتالی کیمپ اختتام پذیر، احتجاجی ریلی نکالی گئی ،مظاہرہ کیاگیا 

اتوار جنوری 12 , 2025
حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے قائم تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ آج تیسرے دن  اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ کے آخری روز لواحقین نے حب پریس کلب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی، جو شہر کے مختلف […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ