براہوئی،بلوچی زبان  میں گانا میری عبادت اور قومی فریضہ ہے ۔سیمک بلوچ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچی موسیقی کی پروڈکشن سے منسلک تاھیر پروڈکشن نے اپنا سیزن 3 ریلیز کردیا، جسکے قسط 4 میں سیمک بلوچ کا گایا ہوا “دانکو” شائع کیا گیا ہے۔

دانکو، کو سیمک بلوچ نے اپنی مدُھر آواز کیساتھ گایا ہے اور اس میں بلوچ قومی روایات اور ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا گیا ہے، جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

دانکو کے بول استاد مراد پارکوئی کے ہیں اور ڈاکٹر منظور بلوچ نے ترتیب دیئے ہیں، کمپوزیشن استاد مراد پارکوئی کی ہے ،جس میں شاہ سومل، ھاوند بگٹی اور عبید جی ایم نے اپنے رنگ بھرے ہیں، جبکہ میوزک عبید جی ایم نے دی ہے۔ ڈاکٹر امداد بلوچ نے اسکرپٹ اور محراب خالد نے ڈائریکشن دی ہے۔

انکی سریلی آواز، خوبصورت بول اور موسیقاروں کے شاندار تال میل نے گیت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دانکو ریلیز کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچانے لگا۔

12 سالہ سیمک بلوچ کلاس ششم کا طالب علم اور کچی حال شال ، کا رہائشی ہے ، انکا کہنا ہے کہ بلوچی اور براہوئی میں گانا میری صرف شوق نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے ۔

انکا کہنا ہے کہ اسکول میں میری ٹیچر نے مجھے سپورٹ کیا اور آج میری میوزک کے ٹیچر خاوند بگٹی نے میری آواز اور سروں کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اتوار جنوری 12 , 2025
کوہلو میں محبت خان مری کے ڈیتھ اسکواڈ کیمپ کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے کوہلو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے  کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے مستونگ، کوہلو، تمپ اور نوشکی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ