خاران (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 6 جنوری کو رات کے وقت ہمارے سرمچاروں نے باب خاران کے قریب واقع ریاستی کارندے لطیف نوتیزی کے ٹھکانے کے مغربی دروازے کے قریب بارودی سرنگ سے حملہ کیا۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز 9 جنوری کو مغرب کے بعد سرمچاروں نے جنگل روڈ پر فوجی آلہ کار و کٹھ پتلی وزیر شعیب نوشیروانی کے ٹھکانے پر مسلح جھتے کی موجودگی میں بم حملہ کیا۔
ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔