شال ( ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ کتاب میلےپر ریاستی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچوں میں پیدا ہونے والی بیداری سے ریاست کو خطرات لاحق ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ کے شعور سے خوفزدہ ریاست نے آج بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے بک اسٹال پر حملہ کیا۔ پولیس نے طلبہ کو ہراساں کیا اور بک اسٹال ختم کرنے کی دھمکیاں دیں جو قابل مذمت عمل ہے۔