
آواران میں آرمی اور ایف سی پر مشتمل ایک بڑا فوجی قافلہ جمع ہے اور آج صبح بروز بدھ 10 بجے کے قریب فورسز کو کولواہ گشکور کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔
ادارہ زرمبش کو علاقائی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج علاقائی آبادی کو شمالی پہاڑی سلسلوں کی طرف جانے سے منع کر رہی ہے۔ لیکن جب تک فوج سے اجازت نہ مل جائے پہاڑوں پر جانا ممنوع ہے۔
خدشہ ہے کہ پاکستانی فورسز ان علاقوں میں فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
ماضی میں بھی ان علاقوں میں بڑی فوجی آپریشن کیے جا چکے ہیں، دوران آپریشن سینکڑوں بے گناہ افراد کو شہید کیا گیا اور بہت سے لوگوں کو ماورائے عدالت جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور پہاڑوں پر رہنے والی آبادیوں کو زبردستی شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔