آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے چھ جنوری بروز پیر بوقت ساڑھے سات بجے بمقام تیرتیج آواران میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیاہے۔

پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں ہر مقام پر ہزاروں فوجی چوکیوں اور سینکڑوں کیمپوں کی موجودگی میں دشمن فورسز پر کامیاب حملے گوریلا جنگ کی جمالیاتی پہلو کا عکس ہے اور یہی خوبصورتی زمین سے محبت کا اظہار ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک دشمن فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔