اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی نعش برآمد ہوا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر کی نعش ایک کمرے سے ملی جو اندر سے لاک تھا، فی الحال کوئی مشکوک چیز سامنے نہیں آئی تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لا رہی ہے۔
جرمن سیکنڈ سیکریٹری تھامس فیلڈر ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ میں رہتا تھا۔
پاکستانی پولیس ذرائع کے مطابق متوفی جرمن سفارتخانے میں سیکنڈ سیکریٹری تھا، نعش قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔