شمالی کوریا کا مشرقی سمندر کی جانب بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے نئے سال میں پہلی مرتبہ آج صبح ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی طرف داغا، جو اس سال کا پہلا میزائل تجربہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فوج میزائل کے داغے جانے کی سمت، پرواز کی گئی مسافت اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کا تجزیہ کر رہی ہے۔

یونھاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کا یہ تجربہ 2025 کا پہلا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل 5 نومبر 2024 کو ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل (SRBM) کا تجربہ کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل تقریباً 1100 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد جاپان کے سمندر میں جا گرا۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے حکام نے تاحال پیونگ یانگ کے اس اقدام پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیراتی اداروں کےتعاون سے زاھدان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے قیام کا آغاز 

منگل جنوری 7 , 2025
دزاپ ( مانیٹرنگ ڈسک )  تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، دزاپ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تنظیموں اور خیراتی تنظیموں کے ڈائریکٹر احمد بامری نے کہا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی فلاحی ادارے رویا فاؤنڈیشن کی حمایت اور 80 سے 100 ارب ریال مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ