واشک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع واشک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے اہلکار کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واشک کارہائشی سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر اسرار احمد اپنے بھائی کے دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اس قتل کرکے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچادیا ،جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔ نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل اور ساحلی شہر پسنی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اتوار کی صبح پسنی کے نواحی علاقہ راہیلہ میں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی ۔
گاڑی میں سوار شاہ جہان ولد غلام قادر ہلاک جبکہ عظیم نامی شخص زخمی ہوگیا۔
گاڑی تربت سے پسنی آ رہی تھی جو راہیلہ کے قریب بریک ہونے کے باعث الٹ گئی۔
گاڑی میں ایرانی ٹائل لدی ہوئی تھی، جبکہ زخمی اور ہلاک افراد کو پاک اومان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دونوں کا تعلق پسنی سے بتایا جاتا ہے ۔