افغان پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، واشنگٹن مزید جنگوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتا۔ امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت بھی افغانستان کے حوالے سے امریکی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ 

نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن مزید جنگوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتا اور افغانستان کی طویل جنگ کے خاتمے کو بائیڈن حکومت کی بڑی کامیابیوں میں شمار کرتا ہے۔ 

انھوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ انتخابات کسی ایک یا چند خارجی پالیسی معاملات پر منحصر تھے۔ زیادہ تر انتخابات اس نوعیت کے نہیں ہوتے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکی عوام مزید جنگوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔ ہم نے دو دہائیوں تک عراق اور افغانستان میں اپنی افواج تعینات رکھیں، جس سے عوام فطری طور پر تھک چکے تھے۔

بلنکن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کو امریکہ کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے نے عالمی سطح پر امریکہ کی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ اب امریکیوں کی نئی نسل افغانستان میں لڑنے اور جان دینے کے لیے نہیں جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، اس اقدام نے دنیا میں ہماری حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ میں ہر روز دیکھتا ہوں کہ ہمارے دشمن چاہتے تھے کہ ہم افغانستان میں پھنسے رہیں، لیکن ہم نے خود کو اس سے نکالا۔

ادھر افغانستان کی وزارت خارجہ کے نائب سیاسی وزیر، شیر محمد عباس استانکزی، نے نئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ 

انھوں نے کہا ہماری درخواست ہے کہ اگر ٹرمپ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں تو اس مسئلے کو حل کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مثبت اقدامات کیے جائیں گے اور ہم بھی اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔ 

یاد رہے کہ فروری 2020 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی امارت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان دوحہ معاہدہ طے پایا تھا، جو افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کی بنیاد بنا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی ساختہ میزائل گرانے کا دعویٰ، روس کی جوابی کارروائی کی دھمکی

اتوار جنوری 5 , 2025
روس نے آٹھ امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ یہ میزائل ہفتے کی صبح یوکرین کی جانب سے داغے گئے تھے۔  ماسکو نے ان میزائلوں کے استعمال کو، جن کی رینج 300 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ