دزاپ اور نیمروز میں غیرقانونی طریقے سے خریدہ گیا اربوں مالیت کا ایندھن ضبط

دزاپ  ( مانیٹرنگ ڈسک ) بلوچستان و سیستان کے  فرماندہ انتظامی کے جانشین نے صوبے میں اربوں مالیت کے غیرقانونی طریقے سے خریدے گئے  ایندھن کی برآمدگی کا دعوی کیا ہے۔ 

پولیس انفارمیشن سینٹر کے مطابق سرھنگ علیرضا دلیری نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اسمگل شدہ مال اور ایندھن ‘‘ کے خلاف کارروائی کے تحت پولیس اہلکاروں نے دزاپ اور نیمروز کے اضلاع میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران اربوں مالیت کا اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا۔ 

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے دو ٹرکوں کا معائنہ کرتے ہوئے 58,345 لیٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد کیا، جس کی تخمینی مالیت 29 ارب ریال ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ دو ٹرک ضبط کیے گئے اور چار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ قومی وسائل کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف پولیس کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغان پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، واشنگٹن مزید جنگوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتا۔ امریکی وزیر خارجہ

اتوار جنوری 5 , 2025
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت بھی افغانستان کے حوالے سے امریکی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔  نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن مزید جنگوں میں ملوث نہیں ہونا چاہتا اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ