سوراب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مزاکرات کامیاب، شال، کراچی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا

سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوراب گزشتہ روز سوراب سے گدر آتے ہوئے تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جن کی بازیابی کے لئے  سوراب کے مقام پر شال، کراچی شاہراہ احتجاجاً بند کر دی گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گدر کے رہائشی ہارونی قبیلہ کے سرکردہ شخصیت عبدالخالق ولد میر بھادین ، عبدالصمد ولد میر بھادین اور زبیراحمد ولد عبدالصمد گزشتہ روز شام 6 بجے سفید کلر کی کار گاڑی میں سوراب سے اپنے گھر شکرڈن گدر کے لئے نکلے تھے ، لیکن  وہ گھر نہیں پہنچے  اور تینوں کے موبائل نمبر بھی بند ہو گئے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد اورعزیز و اقارب میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے اس سلسلے میں سوراب انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی. لیکن ان کے بارے میں معلومات نہیں مل سکے ، جس کے بعد انھوں ہفتہ کی صبح  سوراب کے مقام پر شال کراچی شاہراہ بند کر دی  اور مطالبہ کررہے تھے  کہ انھیں بازیاب کیا جائے،بعد ازاں  مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر شاہراہ کھول دیاگیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت فورسز پر ہونے والے  بم دھماکہ میں ھلاک 3 افراد کی شناخت ہوگئی

اتوار جنوری 5 , 2025
تربت ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت بھمن میں گزشتہ روز فورسز بس پر ہونے والے دھماکے میں ھلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت دشت کپکپار کے رہنے والے عبدل ،نور خان اور عبدالوہاب ولد محمد عظیم سکنہ دشتی بازار سے ہواہے ۔ بتایا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ