ہوشاپ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مکران ضلع کیچ کے علاقہ ہوشاپ میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا ختم،مقامی انتظامیہ نے مطالبات مان لیے، زمان جان اور ابوالحسن کی لواحقین سے انکی ملاقات کرائی۔

ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد سی پیک شاہراہ ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کی لواحقین کے تمام مطالبات منظور کیے گئےہیں ۔
لواحقین کے مطالبات میں زمان اور ابولحسن کی رہائی ،مسلسل ہراسانی کا خاتمہ، زمان جان اور ابوالحسن کی گمشدگی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے گئے تھے۔