نوشکی اور گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں کمسن بچے سمیت 4 افراد جبری لاپتہ 

نوشکی  ،گوادر ( نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں شکیل ولد عبدالطیف سکنہ قاضی آباد اور ریاض ولد نیاز محمد سکنہ قادر آباد کو گذشتہ روز حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد دونوں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکے  ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔

علاوہ ازیں گْوادر کے علاقہ جیونی گنز سے  پسنی کے رہائشی عاصم ولد عابد حسین اور ناصر ولد اسلم کو فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

بتایا جارہے کہ عاصم کمسن ہے وہ  دونوں جیونی میں تیل کاکاروبار کرتے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر مشتعل شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی، ایک لڑکا شدید زخمی

ہفتہ جنوری 4 , 2025
کیچ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے علاقے ہوشاپ زیرو پوائنٹ سی پیک شاہراہ پر زمان جان اور عبدالحسن کو منظر عام پر نہ لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکا جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر شدید زخمی […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ