شال ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقہ کلی گوہر آباد میں نامعلوم افراد نے بدھ جمعرات کی درمیانی شب تقریبا 1 بجے کے وقت موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا.جس کی وجہ سے علاقہ میں نیٹ ورک بند ہوگیا ۔

واقع کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے، اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آئی پیں جن کا کہنا ہے کہ مزکورہ ٹاورز پاکستانی فورسز کی خفیہ ایجنسیوں کے جاسوسی کیلے استعمال کیے جاتے ہیں ۔