تربت: مسلح تنظیم سے جوڈ کر سی ٹی ڈی نے لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کی گرفتاری قلعہ عبداللہ سے ظاہر کردی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تربت سے لاپتہ ہونے والے زمان جان اور ابوالحسن کی قلعہ عبداللہ توبہ اچکزئی کراس سے گرفتاری کا انکشاف کیا ہے اور ان پر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل ایف سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر دستی بم استعمال کرکے تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یکم جنوری کو سی ٹی ڈی نے ایک خصوصی مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زمان جان اور ابوالحسن کو اس وقت روکا جب وہ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی کراس سے موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ان سے دو دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

ضلع کیچ کے دیہی علاقے بالگتر سے تعلق رکھنے والے زمان جان اور ابوالحسن کے اہل خانہ نے کیچ ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین ہو تمام پر ان کی جبری گمشدگی کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق ان دونوں کے علاوہ الطاف نامی نوجوان کو ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین ہوتمان نے اپنے گھر بلاکر انہیں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا تھا تاہم دو دن بعد الطاف کو رہا کردیا گیا۔

یاد رہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کے اہل خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف تین روز تک سی پیک روڈ پر دھرنا دیا۔ جبکہ انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کے بعد انہوں نے اپنا دھرنا ختم کر دیا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔ اس کے بعد اہل خانہ نے ایک بار پھر گزشتہ شام ہوشاپ سے زیرو پوائنٹ روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: زمان جان اور ابوالحسن کے اہل خانہ نے سی ٹی ڈی کے الزامات کو جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا

بدھ جنوری 1 , 2025
ایک بیان میں اہل خانہ نے کہا کہ وہ زمان جان اور ابوالحسن پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے ڈیتھ اسکواڈ کی طرف سے درج ایف آئی آر مکمل طور پر غیر مصدقہ ہے۔ انہوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ