قلات فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ایک بلوچ فرزند پولیس کی تحویل میں ھلاک

قلات (مانیٹرنگڈیسک) بلوچستان ضعل قلات سے تعلق رکھنے والاعبدالعلیم ولد غلام محمد سکنہ خزینہ قلات نامی ایک بلوچ فرزند ایف سی اور سی ٹی ڈی کی حراست کے بعد لوکل پولیس کی تحویل میں شہید ہوگیا۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ شخص کو چند ماہ قبل علاقے سے قابض ایف سی نے  اغواء کرکے بعد میں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔ بعدازاں سی ٹی ڈی نے اسے پولیس کے حوالے کیا جہاں  پولیس کی تحویل میں چند روز قبل وہ مبینہ طور پر وفات پا گئے۔

ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے دوران گمشدگی عبدالعلیم کو شدید جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ کو علم ہے گذشتہ جمعہ کی شب پاکستانی فورسز نے کیچ میں ظریف عمر نامی شخص کو حراست میں لیکر قتل کردیا تھا  اس طر ح جبری لاپتہ افراد کو فورسز ، سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید کرواتے ہیں یا پھر نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیتے ہیں یا پھر پولیس کے حوالے کرکے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سالوں قید میں رکھتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زبیر بلوچ کی جبری گمشدگی میں ریاستی ادارے ملوث ہیں، بازیاب کیا جائے۔ بی وائی سی کی پریس کانفرنس

اتوار دسمبر 29 , 2024
حب چوکی ( نامہ نگار) حب چوکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے صحافی زبیر بلوچ کے لواحقین و بلوچ یکجہتی کمیٹی حب زون نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگی ایک ایسا ناسور ہے جس سے آج ہر بلوچ گھر متاثر ہے۔ کسی کا بھائی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ