جنوبی کوریا  مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک

جنوبی کوریا( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی کوریا کے ایک ہوائی اڈے پر 181 افراد کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جیجو ایئر کا طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس جا رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں دو شخص زندہ ملے ہیں۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے سے پھسل کر دیوار سے جا ٹکرایا۔

نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے 85 افراد میں 46 خواتین اور 39 مرد شامل ہیں۔

ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ امدادی کارروائی میں مصروف اہلکار طیارے کے عقبی حصے میں موجود مسافروں کو بچانے کی کوشش میں اب بھی مصروف ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ پاکستانی فورسز پر حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

اتوار دسمبر 29 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے اٹھائیس دسمبر بروز ہفتہ بوقت ساڑھے آٹھ بجے کیچ کے علاقے تمپ، ملانٹ میں قائم قابض پاکستانی فوج پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں بھاری اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ