بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ وحادثات میں خواتین تین بچوں دو خواتین سمیت 8 افراد ھلاک متعدد زخمی ہوگئے

  شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع واشک بسیمہ کے سب تحصیل ناگ کے مقام پر کار گاڑی مخالف سمیت پر کھڑی گاڑی سے ٹکرانے سے خواتین دو بچوں سمیت ھلاک 5خواتین بچے زخمی ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق بسیمہ سے گوادر جانے والی کار گاڑی ناگ سرچشمہ کے مقام پر مخالف سمیت کھڑے گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون دو بچوں سمیت ھلاک ہوگئی جبکہ  میاں بیوی بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ۔
زخمیوں کو  افراد کو آر ایچ سی ناگ منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کو مذید طبی امداد دینے کے بعد میں  شال ریفر کردیا گیا اور نعسوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کمانڈر بگی لنڈکانی کے دو بھائیوں پیروخان لنڈکانی بگٹی اور جھنڈا خان لنڈکانی بگٹی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔

علاوہ ازین مستونگ مرکزی  شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر مسافر کوچ کی  موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے  اورنعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیاگیا ۔پولیس نے مسافر کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ادھر قلعہ عبداللہ کے بازار میں ایک ٹرالر کی زد میں آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبد النافع ولد عبد الغنی سکنہ ریلوے اسٹیشن قلعہ عبداللہ کے نام سے ہوا ۔

پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے   ٹرالر کے ڈرائیور محمد رسول ولد نعمت اللہ سکنہ کوہٹہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء شال  بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون ھلاک ہو گئی۔ کوچ مالکان کے مطابق شال  سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رکنے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے خاتون ھلاک جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔ کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این ایم کی قربانیاں بلوچ قوم کے عزم کی عکاس ہیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

ہفتہ دسمبر 28 , 2024
بلوچ نشینل موومنٹ  ( بی این ایم ) کے چیئرمن ڈاکٹر نسیم نے پارٹی کے ادارہ تعلیم وتربیت کے پروگرام میں کہا بی این ایم کے رہنماؤں اور کارکناں کی لازاول قربانیاں بلوچ قوم کے عزم اور ‏حوصلے کی عکاسی کرتی ہیں۔بی این ایم کے رہنماء اور کارکنان نے ہمیشہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ