بن گورین ایئرپورٹ کو فلسطین 2 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

مھر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے صیہونی رجیم کے بن گورین ہوائی کو نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مذکور میزائل دشمن کے فضائی سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے مطلوبہ ہدف پر جا لگا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جب کہ ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہوگئیں۔

جنرل یحیی سریع نے آگاہ کیا کہ ملک کے ڈرون یونٹ نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جو کامیاب رہا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، کئی ڈرونز سے بحیرہ عرب کے سقطری جزیرے میں ایک بحری جہاز (سانتا ارسولا) کو بھی براہ راست نشانہ بنایا۔ کیونکہ مذکوہ بحری جہاز کی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے یمنی انتباہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ صنعا اور حدیدہ کے شہری مراکز پر اسرائیل کے حملے سے فلسطینی عوام کی مدد کے یمنی عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک یمن کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں پاکستانی حملوں میں 50 سے زائد عام شہریوں کی اموات ، اور 40 سے زائد زخمی

جمعہ دسمبر 27 , 2024
نور اللہ نوری، سرحدات، اقوام و قبائل کی وزارت کے سرپرست، جو پکتیکا کے برمل ضلع میں پاکستان کے فضائی حملے کی تحقیقات کے لیے گئے تھے، نے کہا ہے کہ اس واقعے کے تمام متاثرین عام شہری ہیں۔  سرپرست وزارت سرحدات، اقوام و قبائل نے پاکستان کے اس ضلع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ