اقوام متحدہ مشن کے حکام نے بلوچ لاپتہ افراد کیس کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

اسلام آباد جاری لانگ مارچ دھرنے کو لیڈ کرنے والی بلوچ خاتون رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ پیر 15 جنوری کو ہم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سابق چیف مشن محترمہ میو ساتو، جو پاکستان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے چیف مشن بھی ہیں، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفیسر جناب شاہ ناصر خان اور اقوام متحدہ میں مواصلاتی مشیر ڈاکٹر مریم شیخ سے ملاقات کی۔

ماہ رنگ کے مطابق ہم نے انہیں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بشمول جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، ملک بھر میں بلوچ حقوق کی وکالت کرنے والے پرامن مارچ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور دھرنے کے شرکاء کو احتجاج کی دھمکیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ہمیں اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے متعلقہ سیکشن کو بھیجا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ حملے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی کردیئے ہیں۔ بی ایل ایف

پیر جنوری 15 , 2024
آواران فوج پر حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ