
جھاؤ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جب کہ مسلح افراد کا تعاقب کرنے والے پاکستانی فورسز کے ڈرون کیمرہ کو بھی مسلح افراد نے مار گرایا۔
اطلاعات کے مطابق آج شام پانچ بجے کے قریب جھاؤ کے علاقے کلین فری میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ پیدل اس علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ حملے میں فورسز کے معتدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فورسز کے مسلح افراد کا تعاقب کرنے کیلئے پاکستانی فورسز کے جانب سے ڈرون کیمرے کو فضاء میں اڑیا تاہم مسلح افراد نے ڈرون کیمرے کو بھی نشانہ بناکر مار گرایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو دن سے پاکستانی فورسز کا فوجی آپریشن اس علاقے میں مسلسل جاری ہے جبکہ فورسز کے جانب سے کلین فری میں ایک نیا چوکی بھی قائم کیا گیا ہے۔
فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ علاقے میں فوجی آپریشن کرکے واپس چوکی کے جانب جا رہے تھے کہ مسلح افراد جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے کہ ان پر شدید حملہ کیا۔
ابھی تک حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔