ہوشاب: لاپتہ زمان جان اور عبدالحسن کے اہل خانہ کا دو روز سے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج جاری

کیچ: 16 دسمبر 2024 کو جبری طور پر لاپتہ ہونے والے زمان جان ولد سفیان اور عبدالحسن ولد رحمت کے اہل خانہ دو دن سے سی پیک روڈ پر ان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج پر سی پیک روڈ پر بیٹھے ہیں۔ اہل خانہ نے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی، جبکہ احتجاج میں لوگوں کی بڑی تعداد بیٹھی ہوئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو مقامی چیئرمین ہوتمان نے اپنے ساتھ لے کر ریاستی خفیہ اداروں کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کی جبری گمشدگی کو نو دن ہوچکے ہیں اور تاحال ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ہمیں ہر روز کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے آج یا کل رہا ہو جائیں گے لیکن ہمارے بچوں کی رہائی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج ہم دو دن سے احتجاج پر بیٹھے ہیں جبکہ گزشتہ رات یہاں انتظامیہ نے آکر کہا کہ ہمارے بچوں کو دو دن میں رہا کر دیا جائے گا۔ ہم نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہمیں خط لکھیں کہ ہمارے بچوں کو دو دن میں رہا کیا جائے، انتظامیہ نے کوئی خط نہیں لکھا اور کہا ہے کہ آپ میری بات پر بروسہ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے بچوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اگر یہاں ہماری آواز نہ سنی گئی تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاج کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھاؤ: پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

بدھ دسمبر 25 , 2024
جھاؤ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا، جب کہ مسلح افراد کا تعاقب کرنے والے پاکستانی فورسز کے ڈرون کیمرہ کو بھی مسلح افراد نے مار گرایا۔ اطلاعات کے مطابق آج شام پانچ بجے کے قریب جھاؤ کے علاقے کلین فری میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ