
کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
فائر بریگیڈ انچارج کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پالیا۔ آگ بجھانے کے بعد مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
تاہم اس کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔