پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 16 اہلکاروں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے جنوبی وزیرستان میں تعینات عہدے داروں نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے مسلح افراد نے فورسز کی سرحدی پوسٹ لتا سر پر جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب حملہ کیا جب کہ حملے میں جدید خودکار ہتھیار استعمال کیے گئے۔
پوسٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔