تربت استاد واحد قمبر کی بازیابی کیلئے 19 دسمبر کو  احتجاجی ریلی نکالی جائے گے پمفلٹ تقسیم ۔ وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف بلوچ قوم پرست رہنما استاد واحد کمبر  کی جبری گمشدگی اور انکی بازیابی کیلئے 19 تاريخ کو تربت میں عطا شاد ڈگری کالج سے شہید فدا احمد چوک تک ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا پمفلٹ تقسیم –

احتجاجی ریلی کی کال استاد واحد کمبر کی بیٹیوں ایڈوکیٹ شاری بلوچ اور مہلب بلوچ نے دی ہے، اور اس سلسلے میں وہ پچھلے کئی دنوں سے کیچ کے مختلف علاقوں میں آگھی مہم بھی چلا رہے ہیں ، کیچ کے مختلف سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے تنظیموں اور شخصيات نے احتجاجی ریلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ نے احتجاج کی حمایت میں 19 تاريخ کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے –

واضح رہے کہ استاد واحد کمبر کو اس سے پہلے بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اسکے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا ، وہ عدالت سے باعزت بری ہو گئے ہیں –
استاد واحد کمبر، عمر 75، ایک بزرگ سیاستدان ہیں، وہ مسلسل بیمار رہتے ہیں اور علاج کے غرض سے ایران میں روپوش تھے جہاں سے پاکستانی ایجنسیز نے اسے حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا ہے –

استاد واحد کمبر کی بیٹی مہلب بلوچ نے کیچ کے عوام سے اپیل کی کہ ہمیشہ کی طرح قوم دوستی کا ثبوت دیکر ریلی میں شرکت کریں، ان کا مطالبہ کے کہ اسکے ضعیف  والد کو ملکی قائم کردہ عدالتوں میں پیش کرکے ٹرائل کا موقع دیا جائے، اگر ان پہ کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے تو اسے بالجبر غیر قانونی حراست میں لاپتہ نہ کیا جائے، غیر قانونی حراست میں لیکت جبری گمشدگی ایک انسانی المیہ ہے، ملکی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیں –

دوسری جانب مکران ہائی کورٹ بار نے 19 تاريخ کو استاد واحد کمبر کی جبری گمشدکی کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیاہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ اور دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

منگل دسمبر 17 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ اور دکی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تمپ اور دکی میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ