سندھ ٹرک ڈرائیور نے 2 ڈاکوؤں کو کچل کر ہلاک کردیا ،تیسرا زخمی

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ٹرک ڈرائیور نے 3ڈاکوؤں کوکچل دیا جن میں سے 2ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

سندھ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے وین میں ڈکیتی کی کوشش کی۔تنگوانی پولیس نے کہا کہ لوٹ مار کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے ڈاکوئوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تنگوانی پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی نعشیں اور زخمی کو اپنے ہمراہ لیکر موقع سے فرار ہوگئے،جبکہ حادثے کے بعد وین الٹ گئی اور وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

افغانستان گورنر کے دفتر میں خودکش حملہ

اتوار جنوری 14 , 2024
افغانستان کے بلوچ اکثریتی علاقے نیمروز میں گورنر کے دفتر کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز اتوار سہ پہر کو نیمروز میں گورنر کے دفتر میں زوردار دھماکے ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ