کچھی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کچھی لیویز تھانہ بھاگ کی حدودھ گوٹھ کوڑا چھلگری کے قریب بیر گاڑھی کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت دو افراد قتل کردیا ،تاہم محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
ادھر حب گجر گوٹھ کے قریب مین آر سی ڈی ہائی وے پر ویلڈنگ کے دکان میں آئل ٹینکر ویلڈنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ دو افراد حیدر اور عدنان نامی ویلڈر جاں ھلاک ہوگئے ۔
نعشیں حب اسپتال منتقل کردیئے گئے جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیئے گئے متوفی پنجاب لودھراں کے رہائشی تھے۔
علاوہ ازیں
ہرنائی، کھوسٹ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے خیر اللہ نامی کانکن ھلاک ہوگیا ہے ،کانکنوں نے نعش اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ شاہرگ منتقل کردیا ، کانکن کا تعلق کلی مردان شاہرگ سے بتایا جاتا ہے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔