ابراہیم اور رفیق پر مخبری اور قومی غداری کا جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت دی گئی۔ بی ایل ایف

بولان ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ سرمچاروں نے 13 دسمبر کی رات بولان کے علاقے بارڈی میں قومی تحریک آزادی کے خلاف مخبری، قومی غداری اور دیگر جرائم میں ملوث ابراہیم ولد دڑیم بخش اور رفیق ولد حیدر سکنہ بارڈی بولان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{"transform”:1},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:true,”containsFTESticker”:false}

انہوں نے کہا ہےکہ قومی مجرم ابراہیم ولد دڑیم بخش سکنہ بارڈی بولان گزشتہ تین سالوں سے علاقے میں بلوچ سرمچاروں کے خلاف مخبری کرنے اور بلوچ نوجوانوں کو اغوا کروانے میں ملوث تھا۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ بارڑی کے رہائشی جاڈو خان ولد پیرانی کے کہنے پر بلوچ سرمچاروں کے ٹھکانوں کی اطلاع دشمن کو دیتا تھا۔ اس نے جاڈو خان اور سرکار کے لیے کام کرنے والے بہت سے دیگر ایجنٹس کے نام بھی بتائے ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ ابراہیم کے انکشاف پر سرمچاروں نے رفیق ولد حیدر اور محمد نور ولد پڑدل خان سکنہ بارڈی کو پیر غیب سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے، دنوں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ابراہیم کے کہنے پر سرمچاروں کی نگرانی کرتے تھے۔ دوران تفتیش وہ سرمچاروں کے خلاف دشمن کے لیے جاسوسی کرنے کے علاوہ دیگر کئی سماجی برائیوں میں بھی ملوث پائے گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے  کہا ہےکہ ان قومی مجرموں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بولان کے مختلف علاقوں بشمول بارڈی پیر غیب اور گردونواح میں سرمچاروں کی نشاندہی کرتے تھے اور پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے ہاتھوں نوجوانوں کو گرفتار اور جبری طور پر لاپتہ کرواتے تھے۔

انہوں نے کہاہے کہ ابراہیم اور رفیق کے جرائم کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف سرمچاروں کی مخبری اور قومی غداری کے جرائم ثابت ہوئے جس کے باعث انھیں سزائے موت سنانے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

بی ایل ایف نے کہاہے کہ ہم جاڈو خان ولد پیرانی سمیت تمام مخبروں، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں اور قومی غداروں کو تنبیہ کرتے ہیں بلوچ قومی تحریک آزادی اور بلوچ قومی مفادات کے خلاف اپنی سرگرمیاں ترک کریں ورنہ اپنے انجام اور سزا کے لیے تیار رہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ہےکہ بی ایل ایف ان قومی مجرموں ابراہیم ولد دڑیم بخش اور رفیق ولد حیدر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے جن کو ان کے جرائم کے پیش نظر سزا دی گئی ہے۔ بلوچ سماج اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم تمام عناصر کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں سے باز آجائیں بصورت دیگر انہیں بھی وہی انجام بھگتنا پڑے گا جو ان کی آنے والی نسلوں کے لیے باعث شرم ہوگا۔

میجر گہرام بلوچ نے  آخر میں کہا ہےکہ محمد نور ولد پڑدل خان تاحال تنظیم کی تحویل میں ہے اور کے خلاف تمام الزامات کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ سے پاکستانی فورسز نے باپ بیٹے کو حراست میں لیکر بیٹےکونامعلوم مقام منتقل کردیا

اتوار دسمبر 15 , 2024
کیچ ( نامہ نگار )  بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ گومازی میں رات گئے غفور نامی شخص کے گھر پر پاکستانی  فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو زدوکو اور گھر میں توڑ پھوڑ کرکے غفور کو اسکے بیٹے سلمان  سمیت حراست میں لیکر لے گئے۔ بعد ازاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ