بلوچستان الگ الگ واقعات حادثات میں 2 افراد ھلاک خاتون سمیت2 زخمی جن کی حالت نازک ہے

اوستہ محمد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوستہ محمد میں پرانی دشمنی کی بناء پر دوافراد فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ باریجہ جھل مگسی میں پرانی دشمنی پر میر حسن اورقادر بخش جتک نامی ملزمان نے شدید فائرنگ کر کے ایوب مگسی اورمسمی وزیرمگسی کو شدید  زخمی کر دیا جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، دونوں زخمیوں کا تعلق گوٹھ سائی کھور سے بتایا جارہاہے ،  باریجہ سے موٹر سائیکل پر باریجہ ہی اپنےگھر جارہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

ادھر ژوب میں ٹریفک حادثہ ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو ژوب میں مرکزی شاہراہ پر محمد علی اکا پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 16سالہ نعمان شاہ نامی نوجوان ھلاک ہوگیا ۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ،مزید کاروائی جاری ہے ۔

دریں اثناء خضدار باغبانہ خط کپرمیں نوجوان گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی ، تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل باغبانہ خط کپر میں نوجوان محمد قاسم ولد غوث بخش جتک نامی نوجوان نے  بند کمرے میں گلے میں پھندا ڈال کراپنے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

لیویز باغبانہ کے ابتدائی تحقیق کے مطابق نوجوان گھریلوناچاقی کی وجہ سے خود کشی کرلی ہے لیویز نوجوان کی خودکشی کے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کمال جان کے ڈائیری سے کچھ یادیں :تحریر - شیشَل شاشانی

اتوار دسمبر 15 , 2024
جب 18 ستمبر میں کمال جان کو شہید کیا گیا تو کئی دنوں تک میری ہمت نہیں ہوئی کہ میں اس کے کمرے میں جاؤں اور کمال جان کو وہاں نہ پاؤں ۔کئ روز بعد جب میں اس کے کمرے میں گئی تو کمرے کو دیکھ کر میرے اندر ایک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ