آواران ،کولواہ ( نامہ نگاران ) بلوچستان ضلع آواران، واشک راغے اور پنجگور گچک کے ایک دوسرے سے جڑے سولیر کے پہاڑوں کے علاوہ گرانڈی، سکُن اور ٹوبہ کے آس پاس کے پہاڑی ندی نالوں میں زمینی ،فضائی فورسز کی فوج کشی وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔

دوسری جانب آواران کے جنوبی پہاڑوں اور کولواہ کے مشرقی شمالی علاقوں کولواہ زربار ، کنیچی، گندچاھی،گندہ کور اور کھلی سمیت آس پاس کے پہاڑوں ندی نالوں میں فوج کشی بھی جاری ہے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ علاقوں سے تاحال نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔