مند: قابض فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

کیچ ( پریسریلیز)بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تیرہ دسمبر بروز جمعہ چار بج کر چالیس منٹ پر مند کے علاقے چکاپ میں گھات لگا کر دشمن فورسز کے دو ویگو گاڑیوں کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے ایک خاص حکمت عملی کے تحت پہلے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم کے ذریعے ویگو گاڑی کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا اور بعد میں اسپیشل آپریشن اسکواڈ نے جدید و بھاری ہتھیاروں کے ذریعے بیس منٹ تک باقی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس گاڑی کو نشانہ بنایا اس میں چھ اہلکار سوار تھے جس میں چار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک گاڑی بھاگنے میں کامیاب ہوا تاہم یہ گاڑی بھی سرمچاروں کے حملے میں نشانہ بنا۔

حملے نے دشمن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا جس کی وجہ سے دشمن فورسز کو گولی چلانے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

جدید جنگی حکمت عملی نے دشمن کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ اپنے کیمپ اور چوکیوں تک محدود ہے اور باہر نکلنے کی صورت میں انہیں شدید حملوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی و نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سرکاری کاسہ لیس صوفی ممتاز اور کارندوں کا مسافر بس عملہ سمیت مسافروں پر تشدد ،واقعہ خلاف ٹراسپورٹر سراپا احتجاج بس تھانہ سامنے کھڑی کردی

ہفتہ دسمبر 14 , 2024
خاران ( ویب ڈیسک ) خاران برشونکی کے مقام پر بدنام زمانہ ریاستی کارندہ و ڈاکو سوفی ممتاز کا جھتوں سمیت شال جانے والے بس پر حملہ، مسافروں بشمول عورتوں کی تذلیل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  آج بروز ۱۴ دسمبر کو خاران سے کوئٹہ جانے والی زیڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ