پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری  لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نےاسماعیل ولد جمعدار محمد بخش نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکور نوجوان تمپ کے علاقہ کوھڑ کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ دنوں رات گئے فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔

آپ کو علم ہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی پچھلے مہینے سے اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ مل کر دھرنا دیئے ہوئے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کرکے جبری گمشدگیوں کے سلسلے کوروکا جائے ،اس طرح پاکستانی عدالت نے بھی حالیہ دنوں فیصلہ دے رکھا ہے کہ کوئی بھی شخص پاکستانی فوج خفیہ داروں کے ہاتھوں اغوا و لاپتہ نہیں ہوگا مگر یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

اسلام آباد ، جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جاری کیمپ

بدقسمتی یہ ہے جو لوگ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلے ریلیاں نکالتے احتجاج کرتے ہیں انھیں ہی تشدد کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور انکی آواز دبانے کیلے مظاہرین پر ایف آئی آر کاٹے جاتے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جھاؤ پاکستانی فوجی قافلہ پر مسلح افراد کا حملہ

اتوار جنوری 14 , 2024
آواران: تحصیل جھاؤ کے علاقہ سیڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوجی قافلے کو گھیر کر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے جانی مالی نقصان سے دو چار کردیا اور فرار ہوگئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق یہ حملہ فورسز قافلہ پر آج الصبح کیاگیا، جو کافی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ