شال تعلیمی اداروں کو  فوج حوالے کرنے کیخلاف ہزاروں طلباء کی ریلی بی ایم سی سے برآمد اسمبلی پہنچ کر مظاہرہ کیا 

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں فوجی قبضہ  ، بولان میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 17 دنوں سے جاری ۔

آج بولان میڈیکل کالج سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

دوسری جانب پولیس نے احتجاجی ریلی  کو رولنے کیلے پولیس کی بھاری نفری نے پہلے بی ایم سی کے مرکزی دروازہ  کو بند کردیا ، تین گھنٹے کی مزاحمت کے بعد ریلی  کامیابی کے ساتھ بولان میڈیکل کالج سے نکلنے میں کامیاب ہوا ۔

ریلی گولیمار، بروری ، جوائنٹ روڈ سے ہوتا ہوا  بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچا جہاں پہلے سے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

احتجاجی ریلی کو سبوتاژ کرنے کےلیے پولیس نے بھاری نفری بلوچستان اسمبلی کے سامنے تعینات کرکے مظاہرین کا گھیراو کیا اور طالبعلموں کو ہراساں کرتے رہے۔ پرامن احتجاجی ریلی سے طلباء تنظیموں کے نمائندئے، میڈیکل اسٹوڈنٹس، سیاسی کارکنان نے خطاب کیا۔

احتجاجی دھرنا اس وقت بولان میڈیکل کالج میں جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم اپنے جائز تعلیمی حقوق کےلیے پرامن احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کرکے سخت سے سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال پاکستانی فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

ہفتہ دسمبر 14 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقہ ہزار گنجی سے پاکستانی فورسز نے جمال مری ولد میر خان مری نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ لواحقین نے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سوشل میڈیا صارفین سے آواز اٹھانے کی اپیل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ