مکران: ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد پر ایف سی کا مخبری کرینے کیلے دباو

کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مکران میں ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) تیل بردار گاڑیوں کے مالکان کو بلیک میل کر رہی ہے کہ وہ ان کے لیے کام کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف سی نے دھمکی دی ہے کہ اگر تیل بردار گاڑیوں کے مالکان ان کے احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان کی گاڑیوں کو مغربی بلوچستان تک جانے اور تیل لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، ایف سی نے اس مقصد کے لیے مکران میں تمام آئل کیریئرز کی پروفائلنگ شروع کر دی ہے۔

ضلع کیچ سے ایک گاڑی مالک نے بتایا کہ ایف سی ممکنہ طور پر ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وہ چاہتی ہے کہ تیل بردار گاڑیوں کے مالکان ان کے لیے سہولت کاری کا کام کریں۔

اس نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پر بھی دباؤ ہے کہ وہ آئل بردار گاڑیوں کے مالکان کی پروفائلز تیار کرے کیونکہ بہت سے تیل برداروں نے ایف سی کی طرف سے بلانے پر ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران کی خلائی صنعت کی تاریخی کامیابی: سب سے بھاری خلائی کارگو مدار میں پہنچا دیا 

ہفتہ دسمبر 7 , 2024
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی کی خلائی صنعت نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے اور بھاری خلائی کارگو کو کامیابی سے مدار میں پہنچایا۔ ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ، حسن سلاریح نے اس کامیابی کو "ایران کی خلائی صنعت کا یادگار دن” […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ