دکی میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے دکی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے گذشتہ شب دکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جسکے دوران دشمن فوج کے پوزیشنز پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے گئے۔ حملے میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں میں سے دو کی شناخت سپاہی ابوسفیان سکنہ بہاولپور اور سپاہی احسان اللہ سکنہ رحیم یار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاہےکہ حملے کے بعد بی ایل اے کے سرمچار منصوبہ بندی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے جبکہ حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ کے رہائشی نوید حمید کی بہیمانہ قتل بلوچ نسل کش پالیسیوں کا تسلسل ہے ۔ کامریڈ وسیم سفر

ہفتہ دسمبر 7 , 2024
کیچ ( پریس ریلیز ) بلوچستان ضلع کیچ کے سیاسی سماجی کارکن کامریڈ وسیم سفر نے جاری بیان میں کہاہے کہ   نوید حمید ایک ہونہار نوجوان ہر وقت وہ پرامن  سیاسی سماجی سرگرمیوں میں بلا مبالغہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے وہ میسنگ پرسنز جبری گمشدگی کیخلاف متحرک توانا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ