بلوچستان فائرنگ دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک 5 زخمی

بلوچستان فائرنگ دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک

بلوچستان ضلع خضدار کے رہائشی محمد عمران نے اپنی اہلیہ کو اسکے والدین کے ہی گھر میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ولد عبدلقیوم مگسی نے اس سے قبل اپنی اہلیہ کے بازو کو توڑ دیا تھا جس پر والدین نے اپنی بیٹی کو گھر واپس بلایا ہوا تھا،

رات گئے شوہر نے بیوی کو اسکے والدین کے ہی گھر میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوا۔

واقعہ کا مقدمہ مرحومہ کے والدین کی مدعیت میں تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا,والدین نے اعلی حکام سے قاتل کی جلد گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

لسبیلہ کار کی ٹکر سے راہگیر موقع پر ھلاک ، پولیس نے فیلڈر کار کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی سے شال جانے والی فیلڈر کار BBD502 نے آر سی ڈی شاہراہ جھا کراس کے مقام پر راہگیر پیر محمد ولد دوست محمد قوم سلیمان خیل ساکن مجید ہوٹل بیلہ کو کچل ڈالا ۔ جسکی نعش سول اسپتال بیلہ پہنچا کر بیلہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے فیلڈر کار گاڑی کو تحویل میں لے کر حادثے کے زمہ دار ڈرائیور محمد رضا ولد محمد عیسی قوم ہزارہ ساکن شال کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ضلع خضدار تحصیل نال کے علاقہ کلی شیخان درنیلی میں نوجوان کنویں میں گر کر ھلاک ہوگیا ۔اطلاعات کے مطابق تحصیل نال کے علاقہ کلی شیخان درنیلی کے رہائشی انیس الرحمن ولد عبدالرحمن کنویں میں گر کر انتقال کرگیا، نعش کو کنوے سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

شال کے علاقے جناح ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ۔بتایا جارہاہے کہ دھماکا رہائش عمارت کے تیسری منزل کے فلیٹ میں ہوا ، پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث فلیٹ شدید متاثر، ملبہ قریبی خانہ بندوشوں کے جھونپڑیوں پر آگرا فلیٹ میں موجود ایک بچہ ھلاک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود گوٹھ غلام حسین عمرانی میں پرانی دشمنی کے بناپر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالقادر نامی شخص کوہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب شال مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے پولیو ٹیم کے ارکان محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں فوری طور پر سول اسپتال شال منتقل کردیا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ میں پاکستانی فوجی گاڑی کو بم حملے میں اڑادیا گیا

ہفتہ جنوری 13 , 2024
کیچ فوجی گاڑی پر بم حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ