اسلام آباد لاپتہ افراد کے لواحقین کو مایوس کرکے واپس بھیجا گیا تو آنے والے نسل دھرنے سے بھی اجتناب کریں گے ۔ بی ایس او پجار

آنے والے نسل دھرنے سے بھی اجتناب کریں گے ۔پجار

شال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) بلوچستان کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ اسلام آباد بلوچ خواتین بچے بزرگ اس سرد راتوں میں اسلام آباد میں دھرنے دیتے ہوئے بیھٹے ہیں، بدقسمتی سے ریاست بلوچ لاپتہ افراد کے معاملہ پر کبھی بھی سنجیدہ نظر نہیں آیا ہے۔ اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ریاستی تحفظ دینے والے ادارے اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کریں وگرنہ بلوچستان کے مسائل پر شاید آنے والے نسل دھرنے سے بھی اجتناب کریں گے ۔

انھوں نے جاری بیان میں کہا ہے کے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے مسلئے کو حل کیے بغیر بلوچستان میں امن کی کوششیں ناکام ہونگے بلوچ نوجوان شعوری سطح پر منظم ہوچکے ہیں۔ بلوچستان کے سائل وسائل کو لوٹ کر بلوچستان میں اور کچھ ترقی نہیں ہوا بلوچستان کے ہزاروں بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں۔ بلوچستان میں صحت نام کی کوئی چیز بھی نہیں ہے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان کے گاؤں والے سینکڑوں کلومیٹر دور چل کر تب کوئی سرکاری ہسپتال پہنچ سکتے بلوچستان میں الیکشن کے نام پر ڈرگز مافیا ریاستی دلاروں کو لایا جاتا ہے، ریکوڈک کا سودا لگا کر اسلام آباد کے قرضے بلوچستان دے رہا ہے ۔ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں امیر بلوچستان کے باسی نظر نہیں آتے جو اپنے پیاروں کی بازیابی کے جہدوجہد میں آج بلوچستان کا آواز بن کر اسلام آباد کی گلیوں میں بلوچ لاپتہ افراد کو انصاف دو کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔ بدقسمتی سے اسلام آباد بہرہ ہوچکا ہے۔ خدشہ ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو مایوس کر کے واپس بلوچستان مت بھیجیں کہ آنے والے نسل آپ سے انصاف بھی نہیں مانگے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان فائرنگ دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک 5 زخمی

ہفتہ جنوری 13 , 2024
بلوچستان فائرنگ دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ