شال میڈیکل کالج کی کھولے جانے کیلے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہیں ۔ طلباء کی مشترکہ پریس کانفرنس

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت شال پریس کلب میں طلبہء تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس،پریس کانفرنس میں اظہر بلوچ،طاہر شاہ کاکڑ،وسیم بلوچ نے اعلان کیاکہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہیں اور اتوار کے روز بی ایم سی میں جاری احتجاجی دھرنے میں سیمینار کا انعقاد کیاجائے گا ۔

انھوں نے کہاکہ سیمینار میں بی ایم سی کے مسائل اور انتظامی غفلت پر گفتگو کی جائیگی. 

طلباء نے کہاکہ طلبہ تنظیموں کا گزشتہ 10 روز سے بی ایم سی میں دھرنا جاری ہے، اور ہمارے  3 مطالبات ہیں کہ کالج اور ہاسٹل کو فی الفور کھولا جائے،طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔اورہاسٹل سے طلبہء کے لاکھوں مالیات کا سامان غائب ہوا انکا ازالہ کیا جائے،
اور اب ہم پھر وہی تینوں مطالبات پریس کانفرنس کے ذریعے
بلوچستان حکومت اور سیاسی جماعتوں کے سامنے دھراتے ہیں کہ وہ کالج کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرینگے۔

انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے،
پرامن احتجاج ہمارا بنیادی اور آئینی حق ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے مسائل کے حل کیلے پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کرلیا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جامعہ بلوچستان خاتون آرٹسٹ  نےبلوچ  لاپتہ افراد کے مسئلے کو اپنی فن زریعے اجاگر کی

جمعہ دسمبر 6 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ بلوچستان کی طالبہ ہانی مشی بلوچ کی کشیدہ کاری کے ذریعے لاپتہ افراد کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی منفرد کوشش دوران اپنے آرٹ کے ذریعے ان خاندانوں کے دکھ اور مزاحمت کی عکاسی کی، جن کے پیارے سالوں سے لاپتہ ہیں۔ ‎فائن آرٹس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ