ضلع کرم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پشتون جرگے کی ایک بہت بڑا وفد جو کے سفید ریش مشران، علماء اور بااثر شخصیات پر مشتمل تھی کو ایک بار پھر کُرم میں آپس میں سب کو بیٹھا کر اپنی روایات کے مطابق مستقل امن کی کوشش کرنے سے ریاست نے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تین بار مسلسل کرم میں امن کے لئے داخلے کی کوشش کی تو پاکستانی فورسز نے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔
پشتین نے کہاہےکہ ضلع کرم کے تمام عوام کو پیغام ہے کہ ہمیں وہاں کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہے اور وہاں کے امن کے لئے کوششیں کئے ہے مگر آپ سب ظالم ریاست کے ظلم جبر اور راستے بند کرنے کے طریقوں سے واقف ہیں۔پھر بھی ہم کُرم کے امن کے لئے کوششیں کرینگے اور متبادل راستے ڈھونڈ کر اپنے وطن کے لوگوں کے امن کے لیے کوششیں جاری رکھینگے۔