ژوب میں پاکستانی فورسز نے 4 افراد کو مقابلے میں  قتل کرنے کا دعوی کرلیا

ژوب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ، شیرانی مغل کوٹ کی حدود میں پاکستانی فورسز نے دعوی کیاہے کہ  خفیہ اطلاع پر فوج کشی کرتے ہوئے   4 مسلح  افراد کو قتل کردیا ہے ۔جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

انھوں نے دعوی کیا ہے کہ  کچھ دن قبل ژوب میں ایک کاروائی میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئےتھے ، جن کا تعلق افغانستان سے تھا ۔

دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز اکثر جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو ھلاک کرکے انھیں مقابلے کا نام دیتے ہیں۔

آج بھی ضلع آواران میں دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی تھیں جنھیں مختلف اوقات میں پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔




مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار ، نوشکی فائرنگ  تین فورسز اہلکاروں سمیت 4 افراد قتل

پیر دسمبر 2 , 2024
خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع خضدار تحصیل باغبانہ میں زمین کےتنازعہ پر 2 گروپوں محمودانی اور خدرانی قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ھلاک  اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ خضدار کی تحصیل باغبانہ کے علاقے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ