نثاراحمد سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیں۔

شال : نثاراحمد سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیں۔ اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ نثاراحمد ولد محمد اسحاق کو فورسز نے 11 جون 2015 میں مچھ قبرستان سے سینکڑوں لوگوں کے سامنے سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا اور اہلخانہ کو معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ماما قدیر بلوچ نے نثاراحمد سمالانی کو یقین دھانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر انکے کیس کو لاپتہ افراد حوالے سے بنائے گئے کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ماما قدیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نثاراحمد پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کراچی: بلوچ نسل کشی کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردیں،نصیر آباد میں ریلی

جمعہ جنوری 12 , 2024
کراچی لیاری اور نصیر آباد میں بی وائی سی کی احتجاج

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ