پاکستان کا پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل چوتھے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، گزشتہ چند سالوں میں اس کی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی۔دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا کے 199 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی ہے۔رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔’بدترین‘ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 34 کے اسکور کے ساتھ 104 ممالک میں سے 101 ویں نمبر پر ہےجنوبی ایشیا میں صرف بھارت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اور وہ اس فہرست میں بدستور 80ویں نمبر پر ہے اور بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد 62 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔دوسری جانب اگر طاقتور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور اسپین پہلے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریا، آئیرلینڈ، ڈنمارک اور نیدرلینڈ تیسرے، برطانیہ چوتھے، امریکا اور کینیڈا ساتویں اور متحدہ عرب امارات گیارہویں نمبر پر ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ میں دشمن فوج کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔بی ایل ایف

جمعہ جنوری 12 , 2024
بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند شیپچار میں قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا،قافلے میں شامل ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا۔ حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔حملہ جمعرات دن کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ